سیف علی خان سے شادی کیوں کی؟ کرینہ کپور نے وجہ بتا دی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیف علی خان سے شادی کیوں کی؟ کرینہ کپور نے وجہ بتا دی
سیف علی خان سے شادی کیوں کی؟ کرینہ کپور نے وجہ بتا دی

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے فلم انڈسٹری کے ’چھوٹے نواب‘ سیف علی خان سے شادی کرنے کی اہم وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، لیکن جوڑے نے اس سے پانچ سال قبل ہی ایک دوسرے سے اظہارِ محبت کیا کر لیا تھا۔

کرینہ کپور نے بتایا کہ انہوں نے اظہارِ محبت کے باوجود پانچ سال بعد کیوں شادی کی۔ انٹرویو میں اداکارہ نے والدین بننے اور پارٹیوں میں نہ جانے سے متعلق بھی بات کی۔

بالی وڈ اداکارہ نے بتایا کہ سیف علی خان اور میں نے والدین بننے کیلیے شادی کا فیصلہ کیا تھا، میرا مطلب آج کل آپ ایک ساتھ رہ سکتے ہیں، ہم نے پانچ سال ساتھ گزارنے کے بعد جو اگلا قدم اٹھایا وہ بچوں کیلیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچے لپکنے والے ہوتے ہیں، میں پوری زندگی ان کے ساتھ گزارنا چاہتی ہوں، میں ان کے ساتھ سب کچھ کرنا چاہتی ہوں کیونکہ ہمیں خوش رہنا ہے، میں سب سے پہلے اپنی ذہنی صحت کی ذمہ دار خود ہوں۔

کرشن کمار کی دیوالی پارٹی میں شرکت کرنے والی مشہور شخصیات کی ایک جھلک

کرینہ کپور نے کہا کہ کچھ غلط اور صحیح نہیں ہے، ہم ان کے ساتھ انفرادی طور پر سلوک کرتے ہیں اور انہیں عزت دیتے ہیں، وہ خود ہی اندازہ لگا کر اپنا راستہ بنائیں گے۔

Related Posts