دنیا کے غریب ترین ملک نے کرپٹو کرنسی کو کیوں اپنایا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ متحدہ کا ترقی پذیر ممالک میں کرپٹو کرنسی کے خاتمے پر زور
اقوامِ متحدہ کا ترقی پذیر ممالک میں کرپٹو کرنسی کے خاتمے پر زور

دنیا بھر میں مقبول ڈیجیٹل کرنسی کو ایک غریب ملک نے قانونی حیثیت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل افریقن رپبلک افریقی خطے کا وہ پہلا ملک ہے جس نے بٹ کوائن کو قانونی حیثیت تو دے دی لیکن اس سے مستفید ہونے کے لیے شہریوں کے پاس بنیادی سہولیات کی کمی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی نے سینٹرل افریقین رپبلک کے دارالحکومت بینگوئی میں جورڈی نامی طالب علم سے جب کرپٹو کرنسی کے حوالے سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے کرپٹو کرنسی کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہیں۔‘

خیال رہے کہ ورلڈ بینک نے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونی کیشن یونین کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ 2016 تک سینٹرل افریقن رپبلک میں انٹرنیٹ صارفین کی کل تعداد آبادی کا چار فیصد تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکی نے پاکستان کے ساتھ تجارت کرنے کی خواہش ظاہر کردی

ڈیٹا ری پورٹل نامی ایک تنظیم کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق جنوری 2021 میں سینٹرل افریقن رپبلک میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد پانچ لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جو کل آبادی کا 11.6 فیصد بنتا ہے۔

ایک کرپٹو ریڈر نے خبررساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ میں عام طور پر اتھیریم کوائن استعمال کرتا ہوں اور اس حوالے سے محتاط ہوں۔

بٹ کوائن کو قانونی حیثیت دینے سے متعلق نئے قانون پر بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ یہ نیا قانون بہت دلچسپ ہے۔ ہر قانون کی طرح یہ بھی تبدیل ہوگا اور وقت کے ساتھ بہتر بنایا جائے گا۔

مزید برآں جب اُن سے ملک میں بنیادی سہولیات کے ناپید ڈھانچے پر بات کی گئی تو اُن کا کہنا تھا کہ اس (قانون) کے ساتھ دیگر بنیادی ڈھانچے جیسا کہ انٹرنیٹ توانائی اور تعلیم تک رسائی بھی فراہم کی جائے گی۔

Related Posts