عمر ایوب نے اپنے عہدے سے استعفی کیوں دیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو آج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، جس سے ریاستی عتاب کی شکار پاکستان تحریک انصاف کے اندر نیا بحران پیدا ہوگیا ہے۔

عمر ایوب خان نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا خط ایکس پر ٹوئٹ کر دیا، تاہم اس میں کوئی واضح وجہ نہیں بتائی ہے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام خط بھی تحریر کیا۔ ؎

استعفا کیوں دیا؟

عمر ایوب کے استعفے کے بعد ہر طرف چہ می گوئیاں جاری ہیں کہ اس کی وجہ کیا ہے؟ دراصل پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آئے تھے اور 21 ارکان قومی اسمبلی نے الگ گروپ بنانے کا عندیہ دیا تھا۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ شہریار آفریدی کے استعفے سے متعلق بیان کے بعد27 سے زائد ممبران نے استعفوں پر مشاورت کی جبکہ شاندانہ گلزار اور شیر افضل مروت سمیت متعدد ممبران نے پارٹی قیادت کی نااہلی پر احتجاج بھی کیا تھا۔

بظاہر ایسا لگتا ہے کہ پارٹی ارکان اسمبلی کی جانب سے الزامات، شکایات اور عدم اعتماد سے دلبرداشتہ ہوکر عمر ایوب نے اپنے عہدے سے استعفا دیا ہے۔

Related Posts