ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے ایران کے عوام سے“فارسی نظم“ کے ذریعے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر ایک ”فارسی نظم“ شیئر کی ہے۔
انجلینا جولی نے نظم شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ایک ایرانی دوست نے مجھے اس نظم کی یاد دلائی۔
یہ بھی پڑھیں:
پرینیتی چوپڑا نے یش راج فلمز سے علیحدگی اختیار کر لی
اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں آج ان تمام نوجوان ایرانیوں کے بارے میں سوچ رہی ہوں جو ایرانی خواتین کے ساتھ کئی دہائیوں سے کیے جانے والے جبری سلوک کے خلاف بہادری سے کھڑے ہیں۔
انجلینا جولی کی پوسٹ کردہ نظم میں ایرانی خواتین کی مزاحمت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میں اور آپ اٹھیں گے تو باقی سب لوگ بھی اپنے حق کیلئے اٹھیں گے۔ ہم بیٹھے رہیں گے تو پھر کون اٹھے گا؟
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی انجلینا جولی نے سوشل میڈیا پر ایرانی خواتین کے لیے خصوصی پیغام شیئر کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا تھا۔