پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: ورلڈکپ میچز میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج 5 بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا سے مدمقابل ہونا ہے۔

بھارت میں جاری ورلڈکپ میں پاکستان نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں، نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف تو قومی ٹیم کو کامیابی ملی لیکن روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب آسٹریلیا اب تک ٹورنامنٹ میں متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکا، کینگروز نے بھی اب تک 3 میچز کھیلے جس میں 2 میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی۔

پاکستان اور آسٹریلیا دونوں ٹیمیں ورلڈکپ میں آج اپنا چوتھا میچ کھیلیں گی۔

ورلڈکپ میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور پاکستان 10 بار آمنے سامنے ہوچکے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ورلڈکپ میچ 1975 میں ہوا تھا۔

1975

ون ڈے کرکٹ کے پہلے ورلڈکپ میں ہی پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جس میں کینگروز نے پاکستان کو با آسانی 73 رنز سے شکست دے دی تھی۔

1979

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں ورلڈکپ کے دوسرے ایڈیشن میں ایک بار پھر مدمقابل آئیں اس بار پاکستان نے گزشتہ ورلڈکپ کی شکست کا بدلہ لیتے ہوئے کینگروز کو 89 رنز سے ہرا یا۔

1987

کینگروز اور پاکستان1987 کے ورلڈکپ میں تیسری بار مدمقابل آئے، اس بار آسٹریلیا نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو اس کے ہی ہوم کراؤڈ کے سامنے 18 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ آسٹریلیا اس ورلڈکپ کا فاتح ٹھہرا تھا۔

1992

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 1992 کے ورلڈکپ میں ایک بار پھر آمنے سامنے آئیں، اس بار گرین شرٹس نے پچھلی ہار کا بدلہ لیتے ہوئے آسٹریلیا کو اس ہی کے کراؤڈ کے سامنے 48 رنز سے شکست دی۔

1999

1999 کے ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیا دو بار مدمقابل آئے، گروپ اسٹیج میں تو پاکستان نے کینگروز کو 10 رنز سے ہرا یا لیکن بدقسمتی سے ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بدلہ لیتے ہوئے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈکپ ٹرافی اٹھائی۔

2003

پاکستان اور آسٹریلیا 2003 کے ورلڈکپ میں ساتویں بار آمنے سامنے آئے اس بار آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو 82 رنز کے بڑے مارجن سے ہرایا۔

2011

کینگروز اور پاکستان 2011 کے ورلڈکپ میں آٹھویں بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئے، اس بار گرین شرٹس نے پرانے بدلے لیتے ہوئے دفاعی چیمپئن کو 4 وکٹوں سے شکست دی اور 1999 کے ورلڈکپ کے فائنل سے ناقابل شکست رہنے والی آسٹریلین ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ توڑ دیا۔

2015

اس ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیمیں ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں آمنے سامنے آئیں، اس بار کینگروز نے گرین شرٹس کو 6 وکٹوں سے ہرایا اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ یہ ورلڈکپ آسٹریلیا کے نام رہا تھا۔

2019

پاکستان اور آسٹریلیا 2019 کے ورلڈکپ میں دسویں بار مدمقابل آئے، اس بار بھی کینگروز نے گرین شرٹس کو 41 رنز سے شکست دی۔

ورلڈکپ مقابلوں میں آسٹریلیا کو پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے، کینگروز نے 10 مقابلوں میں سے 6 میں کامیابی حاصل کی جبکہ گرین شرٹس 4 میچز جیتنے میں کامیاب ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ آج بنگلورو میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

Related Posts