فائنل میچ، بھارت اور جنوبی افریقہ میں سے ورلڈ کپ کون جیتے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ کون جیتے گا؟
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹی 20ورلڈ کپ کا فائنل میچ کل ہوگا جس میں بھارت اور جنوبی افریقہ آمنے سامنے ہوں گے، دونوں ہی ٹیموں نے سیمی فائنل میں اپنی اپنی حریف ٹیموں کو یکطرفہ میچ کے بعد شکست دے دی تھی۔

سوال یہ ہے کہ بھارت اور جنوبی افریقہ میں سے رواں برس ورلڈ کپ کس کے نام رہے گا؟ تو کرکٹ کے کھیل میں حرفِ آخر کا زیادہ تر صورتوں میں آخری وقت تک پتہ نہیں چلتا اور یکطرفہ میچ میں ہارتی ہوئی ٹیم جیت اپنے نام کرکے دنیا کو حیران کرسکتی ہے۔

تاہم اگر سابقہ ریکارڈز کا جائزہ لیا جائے تو کسی حد تک فائنل میچ میں کس ٹیم کا پلڑا کتنا بھاری رہے گا، یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ٹی 20 فارمیٹ میں بھارت اور جنوبی افریقہ نے ایک دوسرے کے خلاف 26 میچ کھیلے ہیں جن میں سے بھارت نے 14 میں کامیابی اپنے نام کی۔

جنوبی افریقہ بھارت کو 26 میچز میں سے 11 میں شکست دے چکا ہے جبکہ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ یوں جنوبی افریقہ ماضی کے ریکارڈز کے مطابق بھارت کے مقابلے میں کسی حد تک کمزور ٹیم ضرور کہی جاسکتی ہے لیکن اس ٹیم نے افغانستان کو جس طرح شکست دی وہ ایک مثال ہے۔

بلاشبہ بھارتی اسپنرز کا سامنا کرنا جنوبی افریقہ کے بیٹرز کیلئے بڑا چیلنج ثابت ہوسکتا ہے لیکن جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل سمیت ٹی 20 ورلڈ کپ کے جتنے بھی میچز کھیلے ہیں، ان میں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ سمیت تمام شعبہ جات میں اس ٹیم کو کسی بھی طرح کمزور قرار نہیں دیا جاسکتا۔

دوسری جانب بھارت نے بھی اپنی حریف ٹیم کو سیمی فائنل میں عبرتناک شکست دی جو ورلڈ کپ کی طاقتور ترین ٹیم بن کر ابھری ہے۔ رہا سوال یہ کہ فائنل میچ کون جیتے گا؟ اس کا انحصار فائنل میچ کی پچ، ٹاس اور کھلاڑیوں کی کارکردگی سمیت دیگر بہت سے عوامل پر ہے۔

Related Posts