آئی جی کے گھر کا گھیراؤ ہونے پر بلاول برہم، آرمی چیف سے تحقیقات کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی جی کے گھر کا گھیراؤ ہونے پر بلاول برہم، آرمی چیف سے تحقیقات کا مطالبہ
آئی جی کے گھر کا گھیراؤ ہونے پر بلاول برہم، آرمی چیف سے تحقیقات کا مطالبہ

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز جو مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ ہوا، میں اس پر شرمندہ ہوں اور منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں۔سندھ کے عوام اس ساری صورتحال کے بعد شرمندہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد کے مزار پر ایک نعرہ لگانے پر تماشا کھڑا کردیا گیا، عمران خان خود بھی مزار قائد جاتے تھے تو ایسے ہی نعرے لگائے جاتے تھے لیکن کسی نے ایف آئی آر کاٹنے کی کوشش نہیں کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صبح سویرے صوبے کے آئی جی کو ہراساں کرکے گرفتار کرنا، ان کی تذلیل ہے، اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے تحقیقات کا اعلان کیاہے، پولیس کے افسران کی عزت کا سوال بن گیا ہے اور وہ استعفے اور چھٹیوں پر جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کون لوگ تھے جنہوں نے آئی جی کے گھر کا گھیراؤ کیا، کون دو لوگ تھے جو آئی جی کو نامعلوم مقام پر لیکر گئے۔بلاول نے مطالبہ کیا کہ آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی جنرل فیض حمید واقعے کی تحقیقات کریں۔جس تعداد میں اس شہر اور صوبے کے عوام جلسے میں شریک تھے یہ عمران خان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ریفرنڈم تھا۔

گزشتہ دنوں ن لیگ کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف مقدمے کے اندراج اور آج سندھ پولیس کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے چھٹیوں پر جانے کی درخواست کے بعد معاملہ انتہائی سنگین ہوگیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ اصل حقائق قوم کے سامنے لائیں جائیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی جس تیزی سے بڑھ رہی ہے اور عوام غربت میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اس طرح پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ کے جلسے میں 100فیصد شریک ہوگی، میں گلگت جارہا ہوں اور میری کوشش ہوگی کہ میں وہاں سے پرائیویٹ جہاز کرکے سیدھا کوئٹہ پہنچوں۔

مزید پڑھیں: موجودہ صورتحال سے دلبرداشتہ ہوکر آئی جی سندھ رخصت پر چلے گئے

Related Posts