حمائمہ کی زندگی میں آنے والا مرد کون ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انسٹا

پاکستانی شوبز اداکارہ حمائمہ ملک کی نامعلوم شخص کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد صارفین تجسس میں پڑ گئے۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مذکورہ شخص کے ساتھ تصاویر شئیر کیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حمائمہ ملک کے ہمراہ موجود شخص کا نام ’حماد چوہدری‘ معلوم ہوا ہے۔

حمائمہ ملک نے حماد چوہدری کے نام انسٹا پوسٹ میں طویل پیغام جاری کیا۔ تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’میں آپ کا شکریہ ادا کرنا کہاں سے شروع کروں، میرے پاس الفاظ نہیں رہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ “خاندان وہ جگہ ہے جہاں ہم پیدا ہوتے ہیں، لیکن دوستوں کو ہم خود منتخب کرتے ہیں اور مجھے بے انتہا خوشی ہے کہ میری زندگی میں تم ہو۔ حمائمہ ملک نے حماد کے لیے لکھتے ہوئے کہا کہ تم میرے لیے ایک چٹان کی طرح ہو جس نے مجھے سہارا دیا اس وقت جب میں سمندر کی گہرائی میں ڈوب رہی تھی۔”

 

 

اداکارہ نے مزید لکھا کہ آپ میری زندگی میں کسی نعمت سے کم نہیں، میں ہمیشہ آپ کی مقروض رہوں گی، ہر اس چیز کے لیے جو آپ نے میرے لیے کیا، چاہے وہ محبت ہو، دیکھ بھال یا پھر میری مدد کے لیے آگے بڑھنا ہو، میری زندگی میں آنے کا شکریہ۔

اپنے پیغام میں اداکارہ نے حماد چوہدری کو ٹیگ بھی کیا۔ حماد چوہدری کے انسٹا بائیو کے مطابق وہ پیشے کے لحاظ سے ایک پروڈیوسر ہیں۔

Related Posts