کون ہے وہ 19 سالہ لڑکی جس نے شطرنج کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا؟

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ انڈین میڈیا)

شطرنج کی دنیا میں بھارت کی 19 سالہ نوجوان کھلاڑی دیویا دیش مکھ نے اپنی ذہانت سے سب کو حیران کر دیا، جب انہوں نے ویمنز چیس ورلڈکپ میں اپنی ہم وطن اور تجربہ کار کھلاڑی ہمپی کونیرو کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔

45 سالہ ہمپی کو ہرانے کے بعد دیویا نہ صرف ورلڈکپ کی فاتح بنیں بلکہ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی سب سے کم عمر بھارتی کھلاڑی بھی بن گئیں جبکہ اس شاندار فتح کے ساتھ دیویا دیش مکھ نے گرینڈ ماسٹر کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا جو شطرنج کی دنیا کا سب سے بڑا انفرادی اعزاز مانا جاتا ہے۔

دیویا دیش مکھ 9 دسمبر 2005 کو ناگپور (مہاراشٹرا) میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والدین، ڈاکٹر جتیندر اور نمراتھا دیش مکھ، دونوں طبی شعبے سے وابستہ ہیں۔

پانچ سال کی عمر میں شطرنج کے آغاز کے بعد، انہوں نے والدین اور اساتذہ کی توجہ و حمایت سے ابتدائی رہنما کی حیثیت اختیار کی۔

یاد رہے کہ دیویا سے قبل گوکیش دوماراجو بھارت کے کم عمر ترین ورلڈ چیس چیمپیئن بنے تھے، اور اب دیویا نے خواتین کے میدان میں اسی روایت کو برقرار رکھا ہے۔

دیویا کی یہ جیت دنیا بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال بھی ہے کہ عزم، محنت اور ذہانت کے بل پر کوئی بھی رکاوٹ عبور کی جا سکتی ہے۔

Related Posts