بھری تقریب میں فلم پروڈیوسر کو جوتا مارنے والی روچی گجر کون ہیں؟

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
فوٹو بھارتی میڈیا

بھارتی اداکارہ روچی گجر نے مبینہ طور پر ہندی فلم “سو لانگ ویلی” کی پریمیئر تقریب کے دوران پروڈیوسر کرن سنگھ چوہان کو جوتا مار دیا، جس سے ایک روز قبل انہوں نے ان پر مالی فراڈ کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت درج کرائی تھی۔

روچی گجر نے ممبئی کے اوشیوارہ پولیس اسٹیشن میں درج شکایت میں الزام لگایا کہ کرن سنگھ چوہان نے ایک ٹی وی شو بنانے کے بہانے ان سے 23 لاکھ روپے (تقریباً 27,500 امریکی ڈالر) لے کر دھوکہ دیا۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جس میں دھوکہ دہی سے متعلق قانونی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

روچی گجر کا کہنا ہے کہ کرن سنگھ چوہان نے انہیں آن اسکرین کریڈٹ اور منافع میں شراکت داری کی یقین دہانی کروائی تھی، لیکن نہ تو منصوبہ مکمل ہوا اور نہ ہی پیسے واپس کیے گئے۔

شکایت درج کروانے کے اگلے دن روچی نے فلم کے پریمیئر میں کرن سنگھ چوہان کا سامنا کیا اور کیمرے کے سامنے اپنے حامیوں کے ساتھ ان پر سینڈل سے حملہ کردیا۔ وہ اپنے مالی معاملات کے حل تک فلم کی ریلیز روکنے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ اب ان کے خلاف بھی بھارتی تعزیری قانون (Bharatiya Nyaya Sanhita) کی مختلف دفعات کے تحت حملے اور مجرمانہ دھمکیوں کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

روچی گجر کون ہیں؟
روچی گجر کا تعلق راجستھان کے مہارا گجرواس نامی گاؤں سے ہے۔ وہ ایک روایتی گجر برادری سے تعلق رکھتی ہیں، جہاں خواتین کا شوبز سے وابستہ ہونا عام نہیں۔ انہوں نے جے پور کے مہارانی کالج سے تعلیم حاصل کی اور 2023 میں مس ہریانہ کا تاج جیت کر شہرت حاصل کی۔

ان کا فنی سفر ماڈلنگ اور چند میوزک ویڈیوز پر مشتمل ہے، جن میں “جب تُو میری نہ رہی”، “ہیلی میں چور” اور “ایک لڑکی” شامل ہیں، جن میں انہوں نے اداکار امان ورما کے ساتھ کام کیا۔

روچی گجر نے اس سال اس وقت بین الاقوامی میڈیا کی توجہ حاصل کی جب وہ 78ویں کانز فلم فیسٹیول میں روایتی راجستھانی سنہری لہنگے اور دوپٹے میں جلوہ گر ہوئیں۔ ان کا ہار خاص طور پر توجہ کا مرکز بنا کیونکہ اس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر جڑی ہوئی تھی۔

Related Posts