قیدی نمبر 804 کون ہے؟

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد اٹک جیل میں قید ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ انھیں جیل میں سی کلاس کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، شروع میں انھیں ایک چھوٹے سیل میں رکھا گیا تھا جس کے بعد انھیں جیل کے مختلف حصوں میں منتقل کیا گیا اور اب وہ جس سیل میں قید ہیں اسے قیدی نمبر 804 کہا جاتا ہے۔

قبل ازیں عمران خان کے وکیل نعیم پنجوٹھا نے کہا تھا کہ انھیں جیل کے جس سیل میں قید کر رکھا ہے وہاں پر کھلا واش روم ہے اور وہ جگہ مکھیوں اور کیڑوں سے بھری ہوئی ہے۔

ادھر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انھیں جیل میں آہستہ آہستہ زہر دیا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکام سے کہا کہ وہ جواب دیں کہ سیشن عدالت کی آگاہی کے مطابق عمران خان کو اڈیالہ جیل کے بجائے اٹک جیل میں کیوں رکھا گیا ۔

واضح رہے کہ عمران خان کو 5 اگست کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا، جب عدالت نے انہیں غیر قانونی طور پر سرکاری تحائف فروخت کرنے کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔

عمران خان پر الزام تھا کہ انہوں نے 2018 سے 2022 تک اپنی وزارت عظمیٰ کا غلط استعمال کرتے ہوئے سرکاری ملکیت میں تحائف کی خرید و فروخت کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر قیدی نمبر 804 وائرل ہوچکا ہے، آئیے صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالیں:

Related Posts