نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کون ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کون ہیں؟
نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کون ہیں؟

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم کو پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشن دیا گیا تھا، انہیں کمانڈ ، اسٹاف اور انسٹرکشنل اسائنمنٹس کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کمبائنڈ آرمز سنٹر یوکے ، اسٹاف کالج کوئٹہ ، ایڈوانس اسٹاف کورس یوکے ، این ڈی یو اسلام آباد ، اے پی سی ایس ایس یو ایس اے اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز یوکے سے فارغ التحصیل ہیں۔

انہوں نے کنگز کالج لندن اور این ڈی یو اسلام آباد سے ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کررکھی ہے۔ آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کو روایتی اور ذیلی روایتی خطرے کے ماحول میں کمان کا وسیع تجربہ ہے، اور وہ مغربی اور مشرقی دونوں سرحدوں (لائن آف کنٹرول) پر کمانڈ پوسٹنگ کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔ بلوچستان میں ایک لمبے عرصے تک خدمات انجام دے چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم نے آپریشن ضرب عضب کے دوران جنوبی وزیرستان میں ایک انفنٹری بریگیڈ ، جبکہ کرم ایجنسی اور ہنگو میں ایک انفنٹری بریگیڈ کی بھی کمان کرچکے ہیں۔ ۔

آپریشن ردالفساد کی کمان کے دوران لیفٹیننٹ جنرل ندیم آئی جی ایف سی بلوچستان تھے۔

اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کور کمانڈر کراچی تعینات تھے۔ ستمبر 2019 میں انہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 78 ویں لانگ کورس اور پنجاب رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل انجم کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے کمانڈنٹ آفیسر بھی رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ، سینٹرل پنجاب نے سندھ کو بآسانی 8 وکٹوں سے ہرادیا

Related Posts