کیئر اسٹارمر، برطانیہ کے متوقع وزیر اعظم کون ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Who is Keir Starmer, the would-be PM of the UK?

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

برطانیہ کی لیبر پارٹی نے قومی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کنزرویٹو پارٹی کی 14 سالہ حکمرانی کا خاتمہ کر دیا ہے، اس فتح کے بعد کیئراسٹارمر ملک کے نئے وزیر اعظم بننے کے لیے تیار ہیں۔

کیئراسٹارمر کون ہے؟
کیئراسٹارمر 1962 میں لندن، انگلینڈ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ایک ٹول میکر کے طور پر کام کرتے تھے، اور ان کی والدہ نرس تھیں۔ 61 سالہ کیئراسٹارمر اکثر برطانوی ووٹروں سے جڑنے کے لیے اپنی عاجزانہ اصلیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

کیئراسٹارمر اپنے خاندان کے پہلے فرد تھے جنہوں نے یونیورسٹی میں داخلہ لیا، یونیورسٹی آف لیڈز میں قانون کی تعلیم حاصل کی اور بعد میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم مکمل کی۔

1987 میں انہوں نے ایک بیرسٹر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا، شیل اور میکڈونلڈز جیسی کارپوریشنز کے خلاف قابل ذکر مقدمات کے علاوہ سابق کنزرویٹو وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کے دور میں بھی بہت محنت سے نام بنایا۔

انہوں نے شمالی آئرلینڈ گڈ فرائیڈے معاہدے کے لیے سابق لیبر وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے مذاکرات کے دوران انسانی حقوق کے مشیر کے طور پر بھی تعاون کیا۔

2008 میں وکٹوریہ نامی خاتون سے سے شادی کرنے کے ایک سال بعدکیئراسٹارمر پبلک پراسیکیوشن کے ڈائریکٹر بن گئے اور برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن سروس کی قیادت کی۔

انصاف کی بالادستی کیلئے شاندار خدمات کے بعد انہیں 2015 میں پارلیمنٹ کا رکن منتخب کیا گیا ۔ وہاں انہوں نے اپوزیشن کے امیگریشن منسٹر اور اپوزیشن بریکسٹ منسٹر کے طور پر کام کیا۔

2020 میں کیئراسٹارمر لیبر لیڈر بن گئے اور 2019 کے انتخابات میں تاریخی شکست کے بعد جیریمی کوربن کے استعفیٰ کے بعد پارٹی کی ایک اہم تبدیلی کا آغاز کیا اور 2024 کے انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد وزیراعظم کے عہدے تک پہنچ گئے۔

Related Posts