لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس عالیہ نیلم کون ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جسٹس عالیہ نیلم
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس عالیہ نیلم کو چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس نامزد کرتے ہوئے ان کے نام کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ فیصلے سے عدالتی شعبے میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گی جن کو آج سے 11 سال قبل 2013 میں لاہور ہائیکورٹ کی جج کے طور پر مقرر کیا گیا اور 2015 میں مستقل کردیا گیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کیلئے 3 سینئر ترین ججز جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم میں سے جسٹس عالیہ نیلم کو منتخب کیا گیا۔

اس وقت لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان کو قائم مقام چیف جسٹس کا عہدہ دیا گیا ہے۔ جسٹس عالیہ نیلم کی تقرری سے لاہور ہائیکورٹ میں پہلی خاتون چیف جسٹس کی تعیناتی عمل میں آئے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ میں پہلی بار ایک خاتون جج جسٹس عائشہ اے ملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ حلف برداری کی تقریب جنوری 2022 میں سپریم کورٹ کی عمارت کے ہال میں ہوئی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ان سے حلف لیا تھا۔

Related Posts