کے الیکٹرک خریدنے کا اعلان کرنے والے علی شیخانی کون ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علی شیخانی
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف کاروباری شخصیت علی شیخانی نے گزشتہ شب کے الیکٹرک خریدنے کا اعلان کرکے کراچی کے شہریوں کی توجہ حاصل کرلی، علی شیخانی کون ہیں؟ کیا وہ ایسا کرسکتے ہیں؟

آج سے ایک سال قبل دئیے گئے انٹرویو میں شیخانی گروپ کے سربراہ علی شیخانی نے اپنے متعلق بہت سی باتوں کو کھل کر بیان کیا اور سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز اور کاروبار میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو مختلف مشورے بھی دیئے۔

کاروباری شخصیت علی شیخانی کا کہنا ہے کہ میں کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پیدا ہوا اور پلا بڑھا ہوں۔ میری پیدائش نارتھ ناظم آباد میں واقع میمن کمپلیکس میں ہوئی۔ جب میں امریکا آیا تو میری عمر 19سال ہوچکی تھی۔

انٹرویو کے دوران علی شیخانی نے کہا کہ امریکا میں میری آمد گرین کارڈ کے ساتھ ہوئی اور میں نے وہاں کام کا آغاز گیس اسٹیشن سے کیا تھا۔ میں سخت محنت پر یقین نہیں رکھتا بلکہ سخت محنت کے ساتھ ساتھ کام کو اسمارٹ بنانے پر توجہ دیتا ہوں۔

علی شیخانی نے کہا کہ صبح نوبجے سے شام 5 بجے تک کی ملازمت کریں تو سخت محنت اس میں بھی ہوتی ہے لیکن ساری زندگی پیسے بچانے پر لگ جاتی ہے۔ ہمارے آفسز پاکستان میں بھی ہیں  اور میں پاکستان جاتا رہتا ہوں۔

واضح رہے کہ کاروباری شخصیت علی شیخانی کی نیٹ ورتھ کا تخمینہ 600  ملین ڈالرز لگایا گیا ہے۔ علی شیخانی کا کہنا ہے کہ میں نے بہت سخت محنت کی، سب سے پہلے میں نے ایک گیس اسٹیشن لیا اور محنت کی، پھر آئی فون بھی خریدے اور فروخت کیے۔

سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع اور کاروبار کی آمدن سے علی شیخانی نے امریکا میں کچھ جائیدادیں خریدیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پراپرٹی ڈویلپمنٹ پر کام شروع کیا۔ سوشل میڈیا صارفین علی شیخانی کی جانب سے کے الیکٹرک خریدنے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

Related Posts