نیویارک: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عراق میں بھارت سے بھیجی گئی دوا پر الرٹ جاری کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ بھارتی کمپنی کے سیرپ میں ڈائی ایتھلین، گلائی کول اور ایتھلین گلائیکول کی مقدار حد سے زیادہ پائی گئی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق بھارتی کمپنیوں کے تیار کردہ سیرپ میں زہریلے اجزا کا استعمال موت کا سبب بن سکتا۔
کیا آپ کو سائیکل چلانے کے انمول فوائد معلوم ہیں؟
بھارتی کمپنی کا “کولڈ آؤٹ” سیرپ زکام اور الرجی کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے اور بھارتی کمپنی کے عراق بھجوائے گئے سیرپ میں زہریلے اجزاء شامل ہیں۔
قبل ازیں افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں بھی بھارتی سیرپ کی وجہ سے سیکڑوں بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔