پاک بھارت میچ کون سی ٹیم جیتے گی؟ عمران طاہر نے بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بھارت میچ کون سی ٹیم جیتے گی؟ عمران طاہر نے بتادیا
پاک بھارت میچ کون سی ٹیم جیتے گی؟ عمران طاہر نے بتادیا

کراچی: جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر عمران طاہر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ایونٹس اچھا کھیلتی ہے، پاکستان کو دفاعی چمپئن آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹاپ میں رکھوں گا۔

ایک انٹرویو میں اُن کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ ایک بہت بڑا میچ ہوتاہے، ہم بھی پاکستان اور بھارت کے میچ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔پریشر والے میچ جو اپنے اعصاب پر قابو پائے گا وہی اچھا کھیلے گا، دباؤوالی صورت حال میں کم غلطیاں کرنے والی ٹیم میچ جیتے گی۔

عمران طاہر نے بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے اپنے میچ کے تجربے کے بارے بتایا کہ میں نے بھی بھارت کے خلاف میلبرن میں ورلڈ کپ کا ایک پریشر والا میچ کھیلا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں چار پانچ ہزار تماشائی جنوبی افریقہ کے جبکہ نوے پچانوے ہزار بھارتی تماشائی تھے، ہم ہار تو گئے لیکن میں نے پریشر کی صورتحال میں اچھا کرنے کے کوشش کی۔

مزید پڑھیں:ورلڈ کپ کا ایک اور اپ سیٹ، نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دے دی

عمران طاہر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں میں ورلڈ کلاس کھلاڑی شامل ہیں، فرق صرف یہ ہو گا کہ جو ٹیم صورتحال کے مطابق دباؤ برداشت کرے گی وہ جیتے گی۔

Related Posts