انڈین الیکشن میں بالی ووڈ کے کون کونسے ستارے کامیاب ہوئے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بھارتی میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 4 جون کو انڈیا کے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

موقر اردو نیوز نے انڈین میڈیا کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ انڈیا کے انتخابات کے حوالے سے جہاں دنیا کی نظریں سیاستدانوں کی ہار جیت پر مرکوز رہیں وہیں اس الیکشن میں بالی وڈ کی معروف شخصیات بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

انتخابات کے نتائج کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو بظاہر انڈیا کے عوام نے شوبز کے بڑے ناموں کو سیاست میں پذیرائی دی ہے، جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔

کنگنا رناوت

کنگنا رناوت ہماچل پردیش میں اپنے آبائی شہر منڈی سے بی جے پی کی امیدوار کے طور پر انتخاب لڑ کر سیاسی منظر نامے میں داخل ہوئی ہیں۔ کنگنا نے کانگریس کے وکرمادتیہ سنگھ کو 74,755 ووٹوں کے نمایاں فرق سے شکست دے کر الیکشنز میں پہلی جیت اپنے نام کی ہے۔

انڈین الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نے  5,37,022 ووٹ حاصل کیے۔ ہماچل پردیش کے آنجہانی چھ بار وزیر اعلیٰ رہنے والے ویربھدرا سنگھ کے بیٹے وکرمادتیہ سنگھ نے 4,62,267 ووٹ حاصل کیے۔

ہیما مالنی

بالی وڈ کی تجربہ کار اداکارہ اور سیاست دان ہیما مالنی نے اپنے حلقے متھرا سے تیسری بار کامیابی حاصل کی ہے۔ ہیما مالنی بی جے پی کی ایم پی ہیں اور انہوں نے کانگریس کے مکیش دھنگر کو 293407 ووٹوں سے شکست دی ہے۔

شتروگھن سنہا

بالی وڈ کے ایک اور نامور اداکار شتروگھن سنہا نے ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر 59,564 ووٹوں کے فرق سے بی جے پی کے سریندر جیت سنگھ اہلووالیا کو شکست دی ہے۔

شترو گھن سنہا نے مغربی بنگال کے آسنسول لوک سبھا حلقہ سے انتخاب جیتا ہے۔

منوج تیواری

بھوجپوری سپر اسٹار اور بی جے پی کے امیدوار منوج تیواری شمال مشرقی دہلی کے لوک سبھا حلقہ سے انتخاب لڑ رہے تھے، انہوں نے کانگریس امیدوار اور جے این یو طلبہ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار کو شکست دی۔

منوج تیواری شمال مشرقی دہلی سے لوک سبھا انتخاب مسلسل تیسری بار جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ کانگریس امیدوار کنہیا کمار کو 1,37,066 ووٹوں سے شکست کا سامنا رہا۔

روی کشن

بالی وڈ اداکار روی کشن انڈین فلموں میں اپنی دلکش پرفارمنس کے لیے جانے جاتے ہیں۔ روی کشن گورکھپور سے انتخاب کا حصہ بنے اور انہوں نے 1,03,526 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔

بی جے پی کے امیدوار روی کشن نے گورکھپور میں 585,834 ووٹ حاصل کیے۔ حال ہی میں روی کشن نے انڈین فلم لاپتا لیڈیز میں اداکاری کی تھی۔

سریش گوپی

بی جے پی امیدوار اور ملیالم اداکار سریش گوپی نے کیرالہ کے تھریسور لوک سبھا حلقہ میں کانگریس کے مرلیدھرن اور سی پی آئی امیدوار سنیل کمار کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

سریش گوپی نے کیرالہ میں بی جے پی کے لیے پہلی نشست حاصل کی ہے۔

پون کلیان

جناسینا کے سربراہ پون کلیان نے آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران پیتھا پورم اسمبلی سیٹ پر اپنی وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے حریف ونگا گیتھا کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

جنا سینا پارٹی کے لیڈر کے طور پر پون کلیان نے پتھا پورم اسمبلی سیٹ جیتی، انہوں نے اپنی وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے مخالف ونگا گیتھا کو 70,000 سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

Related Posts