ٹرینیں چلانی ہیں یا نہیں،منگل تک فیصلہ کرلیں گے، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹرینیں چلانی ہیں یا نہیں،منگل تک فیصلہ کرلیں گے، شیخ رشید
ٹرینیں چلانی ہیں یا نہیں،منگل تک فیصلہ کرلیں گے، شیخ رشید

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ منگل تک فیصلہ کرلیا جائے گا کہ ٹرینیں چلانی ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب جہازوں اور بسوں کو چلنے کی اجازت دے دی گئی توریلوے کاکیا قصور ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹرین چلانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی اجازت کا منتظر ہوں، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بات کر سکتا ہوں لیکن پاکستان ریلوے وفاق کا معاملہ ہے،اس بارے میں جب بھی بات کروں گا عمران خان اور اسد عمر سے بات کروں گا اور صحیح صورتحال اسی کے بعد سامنے آئے گی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کی بحالی میں زیادہ سندھ اور بلوچستان سے رکاوٹ آرہی ہے، وزیراعظم سے رابطے کے بعد منگل کو ٹرین چلانے یا نہ چلانے کے حتمی فیصلے اعلان کردیں گے اور جو بھی فیصلہ ہوگا اس سے عوام کو آگاہ کردیا جائے گا۔

پندرہ دن بعد ٹرین چلنے کی اجازت دیں گے تو پھرٹرین کی چھتوں پر بھی لوگ ہوں گے، غریب آدمی کی سواری کو مذاق بنایا جارہا ہے، پرسوں اگر ٹرین نہ چلانے کا فیصلہ ہوا تو کراچی میں ہی لوگ سندھ حکومت کے خلاف بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 31 جولائی تک دونوں جانب جھاڑو پھرجائیگی، نیب قانون میں ترامیم کو ووٹ نہیں دوں گا، ن لیگ اور پی پی چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی نیب قانون میں ترمیم کرے لیکن جو بھی یہ کام کرے گا وہ عوام کی نظروں میں خراب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیب کی راہ میں روڑے اکٹکائے جارہے ہیں۔

Related Posts