پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگا یا نہیں، اہم خبر سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی گارڈین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزارت خزانہ نے یکم جولائی 2024 سے پیٹرولیم لیوی میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار دے دیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق یکم جولائی2024 سے پیٹرولیم لیوی میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ وزارت خزانہ نے بتایاکہ پیٹرولیم مصنوعات پرپیٹرولیم لیوی میں گنجائش رکھی گئی ہے، لیوی میں یکم جولائی سے اضافہ نہیں ہورہا نہ ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ ہوا ہے۔

نجی چینل جیو نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کا کہناتھاکہ حکومت عوام پربوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کیےجارہے ہیں۔ وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے آگاہ ہیں۔

دوسری جانب وزارت توانائی کے حکام کے مطابق اگر یکم جولائی 2024 سے 5 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی شامل کی جائے تو پھر موٹر اسپرٹ کی قیمت میں 12.58روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 14.84روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

اُدھر حکومت نے مالی سال 2025 کے وفاقی بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کو موجودہ 60 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم حکومت وقفے وقفے سے 20 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد کرے گی۔

Related Posts