صرف 2 کمروں پر مشتمل دنیا کی سب سے چھوٹی جیل کہاں واقع ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دنیا نیوز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فرانس اور انگلینڈ کے درمیان ایک جزیرہ ہے جسے جزیرہ سارک کہتے ہیں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں دنیا کی سب سے چھوٹی جیل واقع ہے اور اب بھی زیر استعمال ہے۔

جیل نظر آنے میں ایک چھوٹا سا گھر دکھائی دیتا ہے جس میں صرف دو جیل کے کمرے ہیں۔ سارک جزیرے پر نہ کوئی گاڑیاں ہیں، نہ سڑکیں اور نہ ہی اسٹریٹ لائٹس، صرف ایک چھوٹی سی جیل ہے جو 1856 میں قائم کی گئی تھی۔

ایک کمرے کی پیمائش 6 بائی 6 فٹ جبکہ دوسرا ذرا چھوٹا ہے اور دونوں کمروں کو ایک تنگ راہداری کے ذریعے الگ کیا گیا ہے۔

دونوں کمروں میں چھوٹے لکڑی کے بستر ہیں جن پر قیدیوں کے سونے کے لیے پتلے گدے ڈالے گئے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ یہاں قیدیوں کو زیادہ سے زیادہ دو دن ہی رکھا جاتا ہے جس کے بعد انہیں پڑوسی جزیرے گرنسی پر واقع بڑی جیل میں منتقل کردیا جاتا ہے۔

اس جیل کو گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کی سب سے چھوٹی جیل’ کے اعزاز سے نوازا ہے۔ جہاں تک جزیرے کا تعلق ہے، یہ صرف 5 کلومیٹر لمبا اور 1.6 کلومیٹر چوڑا ہے جس کی آبادی 600 سے بھی کم ہے۔

Related Posts