حسن علی کو جب بھی بال دو مایوس نہیں کرتا، اس نے مجھے بہت متاثر کیا ہے، وقار یونس

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حسن علی کو جب بھی بال دو مایوس نہیں کرتا، اس نے مجھے بہت متاثر کیا ہے، وقار یونس
حسن علی کو جب بھی بال دو مایوس نہیں کرتا، اس نے مجھے بہت متاثر کیا ہے، وقار یونس

اسلام آباد:قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ حسن علی نے جس طرح کم بیک کیا ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔آسٹریلیا میں قرنطینہ کے دوران فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حسن علی میچ ونر اور حیران کر دینے والا کرکٹر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بولنگ ہو، بیٹنگ یا فیلڈنگ، 100 فیصد جان مارنے کے لیے تیار رہتا ہے۔بولنگ کوچ نے کہا کہ حسن علی نے جس طرح کم بیک کیا ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

حسن علی کا شاندار کم بیک کرنا ان کے ہمت نہ ہارنے والے رویے کا نتیجہ ہے۔وقار یونس نے کہا کہ حسن علی ذہنی طور پر بہت مضبوط ہے، وہ ایک شاندار کریکٹر ہے، میں ہمیشہ حسن علی کے ساتھ اپنی مثال دیتا ہوں، مجھے بھی کیرئیر میں کمر کی تکلیف رہی۔

لوگوں نے مجھے بہت مایوس کر دیا تھا، حسن علی کی طرح مجھے بھی لوگوں نے کہا کہ میرا کیرئیر آگے نہیں بڑھے گا لیکن رویہ اگر ہمت نہ ہارنے والا ہو تو آگے بڑھنے سیکوئی نہیں روک سکتا اور کامیابی ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی کو جب بھی بال دو مایوس نہیں کرتا، اس نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔وقار یونس آسٹریلیا میں اہلیہ کی سرجری کی وجہ سے زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

وقار یونس ان دنوں سڈنی میں اپنے گھر جانے سے قبل 14 روز کا سخت قرنطینہ مکمل کر رہے ہیں جس کے ابھی 7 روز باقی ہیں۔اس کے بعد آگے کے امور انجام دیں گے۔

مزید پڑھیں: ہرارے ٹیسٹ: پاکستان نے زمبابوے کو ایک اننگز اور 116 رنز سے شکست دے دی

Related Posts