راتیں تو ٹھنڈی ہوگئیں لیکن، جانتے ہیں کراچی میں مکمل سردی کب آئیگی؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Weather Department Predicts Light Rain and Snowfall in Different Parts of Pakistan

کراچی کے شہری سردیوں کا انتظار کر رہے ہیں لیکن محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے اہم معلومات فراہم کی ہیں۔

موسم کے حوالے سے تازہ ترین پیشگوئی کے مطابق کراچی میں سردی دسمبر کے وسط تک پہنچنے کا امکان ہے تاہم شہر میں اس سے قبل ہی ہوا میں نمی اور درجہ حرارت میں کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 24 نومبر کے بعد موسم میں تبدیلی آئے گی اور شہر میں سرد ہوائیں چلنے لگیں گی، جس سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔ سردی کی شدت کا آغاز دسمبر کے شروع میں ہوگا، جب درجہ حرارت 15 سے 18 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

آج ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی

کراچی میں سردیوں کی آمد عام طور پر نومبر کے آخر یا دسمبر کے شروع میں ہوتی ہے، لیکن اس سال موسم کی تبدیلی نسبتاً دیر سے ہوئی ہے۔ کراچی کے شہری اس وقت موسم کی خوشگوار تبدیلی کا انتظار کر رہے ہیں، تاکہ وہ گرم کپڑوں میں آرام سے باہر نکل سکیں۔

موسم کی اس تبدیلی کے ساتھ ہی شہر میں دھند اور ٹریفک کی صورتحال میں بھی تبدیلی آ سکتی ہے، جس سے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہوگی۔

Related Posts