آئی فون 17 سیریز کب لانچ ہوگی؟ قیمتیں اور پرفارمنس کی تفصیلات سامنے آگئیں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
(فوٹو ؛فائل)

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے آئی فون 17 سیریز کی متوقع لانچ ستمبر 2025 کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے جس میں آئی فون 17، آئی فون 17 ایئر، آئی فون 17 پرو، اور آئی فون 17 پرو میکس شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی فون 17 کی اسکرین سائز 6.3 انچ متوقع ہے، جو آئی فون 16 کے 6.1 انچ کے مقابلے میں بڑی ہے جبکہ آئی فون 17 ایئر کی اسکرین سائز 6.6 انچ متوقع ہے، جو اس ماڈل کو دیگر ماڈلز سے ممتاز کرے گا۔

آئی فون کے تمام ماڈلز میں 120Hz پرو موشن OLED ڈسپلے کی توقع ہے، جو اس سے قبل صرف پرو ماڈلز میں دستیاب تھا، فرنٹ کیمرہ 12 میگا پکسل سے بڑھا کر 24 میگا پکسل متوقع ہے۔

آئی فون 17 ایئر میں فرنٹ کیمرہ اور فیس آئی ڈی سینسر کا لے آؤٹ مختلف ہوگا، جو آئی فون 16 سیریز سے مختلف ہے۔ آئی فون 17 پرو اور پرو میکس میں تین 48 میگا پکسل لینسز (مین، الٹرا وائڈ، ٹیلی فوٹو) کے ساتھ 3.5x آپٹیکل زوم کی توقع ہے۔

آئی فون 17 ایئر میں A19 چپ سیٹ اور 8GB ریم کی توقع ہے۔آئی فون 17 پرو اور پرو میکس میں A19 پرو چپ سیٹ اور 12GB ریم کی توقع ہے، جو بہتر کارکردگی فراہم کرے گا۔

آئی فون 17 کی قیمت تقریباً 799 امریکی ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 26 ہزار 783 پاکستانی روپے) متوقع ہے۔ آئی فون 17 ایئر کی قیمت تقریباً 899 امریکی ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 55 ہزار 161 پاکستانی روپے) متوقع ہے۔

آئی فون 17 پرو کی قیمت تقریباً 1,636 امریکی ڈالر (تقریباً 4 لاکھ 64 ہزار 343 پاکستانی روپے) متوقع ہے۔ آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت تقریباً 1,928 امریکی ڈالر (تقریباً 5 لاکھ 47 ہزار 333 پاکستانی روپے) متوقع ہے۔

Related Posts