جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخاب تو کرانا پڑے گا،عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخاب تو کرانا پڑے گا،عمران خان
جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخاب تو کرانا پڑے گا،عمران خان

لاہور: سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے رہنماء عمران خان کا کہنا ہے کہ جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخاب تو کرانا پڑے گا،اسٹیبلشمنٹ سے میرا کوئی رابطہ نہیں، لگتا ہے اپریل میں اسٹیبلشمنٹ الیکشن کی طرف جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے فوری اسمبلیاں اس لئے نہیں توڑیں کہ اتحادیوں کو بھی منانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد الیکشن تاخیر کا شکار ہوتے ہیں تو ہمیں پھر بھی فرق نہیں پڑتا۔

مزید پڑھیں:استعفوں کا معاملہ، عمران خان نے پی ٹی آئی اراکین کا اجلاس 28 دسمبر کو طلب کرلیا

عمران خان کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اچھا کھلاڑی وہی ہوتا ہے جو ہر بال نہ کھیلے،11 جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لے لیں گے، ہمیں کوئی شک نہیں کہ پرویز الٰہی اسمبلیاں نہیں توڑے گا۔

Related Posts