تیونس میں کنویں کیلئے کھدائی کرنے پر پانی کے ساتھ آگ بھی نکل آئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تونس کے ایک نامعلوم کسان نے پانی نکالنے کے لیے بور کرایا اور پانی نکل آیا۔ پریشر کی صورت میں پانی زمین سے فوارے کی طرح اوپر جانے لگا۔ تاہم پانی کے ساتھ آگ کی لہر بھی تھی۔ اسی آگ کی لکیر کے باعث پانی سے دھواں بھی نکل رہا تھا۔

اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور تونس میں لوگوں کوشدید حیران کردیا۔ اس عجیب و غریب ویڈیو نے لوگوں کو الجھن میں ڈال دیا کہ پانی کے ساتھ آگ کیسے ایک ساتھ نکل سکتے ہیں۔

زیر زمین پانی کا کنواں نکالنے یا پانی کا بور کرنے والا شخص آگ پھیلنے سے حیران رہ گیا۔ یہ واقعہ تونس کے مشرق میں گورنری ’’ منستیر‘‘ میں پیش آیا۔ کسان نے اپنے کھیت کو سیراب کرنے کے لیے پانی نکالا تھا۔ حکام کی جانب سے اس پانی کے استعمال سے روک دیا گیا ہے۔ یاد رہے تونس کو ان دنوں پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ ملک میں پینے اور زرارعت کے لیے پانی کی شدید کمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی گرفتاری، کراچی کے مختلف علاقوں میں مظاہرے

سوشل میڈیا پر تونسیوں کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا ۔ چھ افراد نے یہاں گیس فیلڈ کے وجود کا امکان ظاہر کیا۔ بعض افراد نے گیس فیلڈ کے امکان کو یکسر مسترد کردیا۔

“فیس بک” پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے والے ویڈیو کلپس میں اپنے منبع سے پانی کا بہت بھاری بہاؤ دکھایا گیا۔ کسانوں اور علاقے کے لوگوں کی موجودگی میں آگ کے شعلے پانی کے ساتھ ساتھ غیر متوقع طور پر بڑھنے لگے اور لوگ حیرت زدہ ہوکر رہ گئے۔ واقعہ کے بعد بڑے ہنگامے کے سامنے آنے کے بعد حکام نے بھی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ٹیموں کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا۔

بعد میں بتایا گیا کہ اس علاقے میں پہلے کبھی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔ ضروری تجزیہ کے بعد پانی کے اس بور کو بند کرنے کا اعلان کردیا گیا جس سے لوگوں کی حیرت میں مزید اضافہ بھی ہوگیا۔

Related Posts