خیبر پختونخوا کے سرکاری گودام سے 1700 میٹرک ٹن گندم غائب ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ غائب ہونے والی گندم کی مالیت 19 کروڑ 77 لاکھ روپے ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے پی کے حکومت میں کرپشن کے بڑے اسکینڈل کے طور پر صوبے کے اضاخیل نوشہرہ گودام سے 1700 میٹرک ٹن گندم غائب ہے۔ گودام سے گندم کی خوردبرد کے باعث صوبے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
حکام کے مطابق گودام سے گندمد کی 3 ہزار 309 خالی بوریاں بھی غائب کردی گئیں۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کی انکوائری مکمل کرلی گئی۔ اسٹوریج اینڈ اینڈ انفورسمنٹآفیسر این آر سی، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اور 3 فوڈ انسپکٹرز کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کے سرکاری گوداموں سے8 ارب روپے کی گندم غائب ہوگئی، صوبے بھر میں آٹے اور گندم کا نیا بحران آنے کا خدشہ سر اٹھانے لگا۔ آج سے 4سال قبل ہونے والی گندم چوری کے متعلق محکمہ خوراک کا کہنا تھا کہ سرکاری گودام سے کم و بیش 16 لاکھ ٹن گندم غائب کی گئی ہے۔