سندھ میں 32کروڑسے زائد کی 88 ہزار گندم کی بوریاں غائب ،حکام علم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Wheat bags worth millions go missing in Sindh

جیکٹ آباد :سندھ کے ضلع جیکب آباد میں گڑھی خیرو فوڈ گودام سے 88 ہزار گندم کی بوریاں غائب کر دی گئیں۔اینٹی کرپشن پولیس نے گودام پر چھاپہ مارا تاہم گڑہی خیرو فوڈ گودام کا انچارج نادر مگسی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر (ڈی ایف سی) روشن پنہور نے کہا کہ گڑہی خیرو فوڈ گودام میں ایک لاکھ 19 ہزار 110 بوریاں موجود تھی تاہم اب گودام سے 88 ہزار بوریاں غائب ہیں۔ غائب ہونے والی گندم کی مالیت 32 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

ڈی ایف سی روشن پنہور نے گودام میں موجود گندم اپنی تحویل میں لیتے ہوئے بتایا کہ گڑہی خیرو فوڈ گودام سے گندم غائب ہونے کا علم تب ہوا جب سندھ حکومت نے گندم کی کمی کو پورا کرنے کے لیے گندم کراچی منتقل کرنے کو کہا۔

مزید پڑھیں:کراچی کیلئے خوشخبری: ایم ایم فلور ملز کی طرف سے 10 کلوگرام آٹا 430 روپے میں دستیاب

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن محمد حنیف سرکی نے کہا کہ گندم کے غائب ہونے کے معاملے کی تحقیقات کرنے کے بعد گندم غائب کرنے میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts