واٹس ایپ کے ویب ورژن میں صارفین کیلئے 2 بڑی اپ ڈیٹس متعارف

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیلیفورنیا: واٹس ایپ کے ویب ورژن میں 2 بڑی اپ ڈیٹس کی جارہی ہیں جس میں چیٹ سرچ اور پرائیویسی شامل ہیں۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق ویب ورژن کے بیٹا (beta) ورژن میں سرچ بائی ڈیٹ فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے، جیسے نام سے عندیہ ملتا ہے کہ اس سے صارفین تاریخ کے ذریعے مخصوص چیٹس کو سرچ کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق جب کوئی صارف چیٹ سرچ کے آپشن پر کلک کرے گا تو اس کے سامنے ایک نیا کیلنڈر آئیکون موجود ہوگا، اس آئیکون پر کلک کرنے پر مخصوص تاریخ، مہینے اور سال کا انتخاب کرکے چیٹس کو تلاش کر سکیں گے۔

دوسری طرف واٹس ایپ ویب ورژن استعمال کرنے والے صارفین کی پرائیویسی کو بھی اسکرین لاک نامی فیچر سے بہتر بنایا گیا ہے، اس سے قبل چیٹ لاک فیچر موبائل کے بعد ویب ورژن میں بھی متعارف کرایا گیا تھا، مگر ویب ورژن میں اس فیچر کو سکرین لاک کا نام دیا گیا ہے۔

مقامی موبائل فونز کی پیداوار 2023میں 10.87 ملین یونٹ تک پہنچ گئی

یہ آپشن ویب ورژن کی پرائیویسی سیٹنگز میں موجود ہے اور وہاں جانے پر اسکرین لاک آپشن نظر آئے گا جس کے ذریعے واٹس ایپ ویب تک رسائی پاس ورڈ سے مشروط ہو جائے گی۔

اگر کوئی صارف پاس ورڈ سے چیٹ لاک کرنے کے پاس ورڈ بھول جائے گا تو اسے واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے ویب ورژن سے لاگ آؤٹ ہوکر دوبارہ کیو آر کوڈ اسکین کرکے سائن ان ہونا ہوگا۔

یہ فیچر ایسے صارفین کیلئے کارآمد ثابت ہوگا جو دفاتر میں واٹس ایپ کو ویب ورژن میں استعمال کرتے ہیں۔

اسی طرح اگر ان کا کمپیوٹر کھلا رہ جائے تو بھی انہیں فکر نہیں ہوگی کہ کوئی ان کی ذاتی چیٹس کو دیکھ سکے گا۔

Related Posts