بے بی باجی سیزن 2 کی ریلیز کی متوقع تاریخ کیا ہوسکتی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

What’s the expected release date of ‘Baby Baji 2’?

پاکستانی ڈرامہ سیریل بے بی باجی، جس نے گزشتہ سال بے پناہ مقبولیت حاصل کی تھی، بالکل نئے سیزن 2 کے ساتھ واپس لوٹ رہا ہے۔

سماء ٹی وی کے مارننگ شو میں ’بے بی باجی‘ میں اہم کردار ادا کرنے والی اداکارہ سنیتا مارشل اور حسن احمد نے تصدیق کی کہ بے بی باجی سیزن 2 کی شوٹنگ شروع کر دی گئی ہے اور اسے جلد ہی نشر کیا جائے گا۔

ڈارمے کی کاسٹ میں ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید نیازی، طوبیٰ انور، فضل حسین اور آئینہ آصف جیسے بڑے نام شامل تھے۔

اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنیتا مارشل نے بتایا کہ ہم فی الحال بے بی باجی سیزن 2 کی شوٹنگ کر رہے ہیں، میں ریلیز کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی کیونکہ اس میں وقت لگے گا تاہم یہ پچھلی کہانی کا تسلسل ہو گا۔

حسن احمد نے ڈرامے میں نئے اضافے کی تصدیق کی جو کہ بے معنی نہیں ۔ سیزن 2 کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ھسن احمد نے کہا، “مجھے لگتا ہے کہ یہ ستمبر یا اکتوبر میں نشر کیا جائے گا”۔

Related Posts