مشہور آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی نئی سیریز ’گیولرموڈِل ٹورس کیبنٹ آف کیوریوسٹیز‘ کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جو کہ اسی مہینے اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر نشر ہونے والی ہے۔
نیٹ فلکس کی اس سیریز کو اکیڈمی ایوارڈ یافتہ فلمساز گیولرموڈِل ٹور نے بنایا ہے، یہ اقساط پر مشتمل ایک سیریز ہے۔ آیئے دیکھتے ہیں کہ اس کی کہانی کتنی مختلف ہوگی:
کہانی
نیٹ فلکس کی اس سیریز کی کہانی کافی مختلف ہوگی کیونکہ فلمساز نے مختلف کہانیوں کا مجموعہ تیار کرکے ایک نئی کہانی تخلیق کرنے کی کوشش کی ہے جو کہ ناظرین کافی دلچسپ لگے گی۔
ٹریلر
نیٹ فلکس پر سیریز کا جو ٹریلز جاری کیا گیا ہے وہ ناظرین کو پہلی بار کیبینٹ آف کیوریوسٹیز کی دنیا سے مکمل طور پر متعارف کراتا ہے، جس میں ایک گائیڈ کے طور پر ڈیل ٹورو یہ بتاتا ہے کہ انتھولوجی کیسے بنائی گئی۔
اقساط
دی آٹوپسی
ڈریم اِن دی بگ ہاؤس
گریویارڈ ریٹس
لاٹ 36
دی مرمرنگ
دی آؤٹسائڈ
پِک مینز ماڈل
دی ویووِنگ
کاسٹ
سیریز کی کاسٹ میں مرے ابراہیم، گلین ٹورمین، لیوک رابرٹس، روپرٹ گرنٹ، اسماعیل کروز کورڈووا، ڈی جے کوالز، نیا وردالوس، ٹینیکا، ڈیوس، ٹم بلیک نیلسن، ایلپیڈیا کیریلو، ڈیمیٹریس گروس، سیبسٹین روچے، ایسی ڈیوس، اینڈریو لنکن، ہننا گالوے، کیٹ، میکوچی، مارٹن اسٹار، بین بارنس، کرسپن گلوور، اوریانا لیمن، پیٹر ویلر، ایرک اینڈری، صوفیہ بوٹیلا، چارلین یی، اسٹیو ایجی، مائیکل تھیریلٹ اور سعد صدیقی شامل ہیں۔
سیریز کب ریلیز ہوگی؟
نیٹ فلکس کی نئی سیریز ’گیولرموڈِل ٹورس کیبنٹ آف کیوریوسٹیز‘ کی 2 اقساط 25 اکتوبر کو دیکھی جاسکتی ہیں۔ جس کے بعد اس کی باقی اقساط اگلے تین دنوں میں ایک وقت میں پریمیئر ہونگی، نیٹ فلکس کے شوقین افراد 28 اکتوبر کو سیریز کی تمام اقساط دیکھ سکتے ہیں۔