شاہ رخ کی بیٹی اور امیتابھ کے نواسے کی دوستی کے چرچے، ویڈیو نے راز کھول دیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

What’s cooking between Suhana and Agastya? New video tells all

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی اداکارہ سہانا خان کو مبینہ بوائے فرینڈ امیتابھ بچن کے پوتے اگستیہ نندا کے ساتھ لندن کے ایک نائٹ کلب میں ایک پارٹی میں دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر بحث شروع ہوگئی ہے۔

زویا اختر کی فلم ’دی آرچیز‘ میں ایک ساتھ ڈیبیو کرنے والی جوڑی سہانا اور اگستیہ کی نئی تصاویر اور ویڈیوز نے ایک بار پھر ان کے مبینہ تعلقات پر سوال اٹھادیئے ہیں۔ پارٹی کی ایک ویڈیو میں سہانا اور اگستیہ کو نائٹ کلب میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مبینہ طور پر وہ اپنے دوست ویدانت مہاجن کی سالگرہ کی تقریب میں شریک تھے، جہاں کاجول اور اجے دیوگن کی بیٹی نیسا دیوگن بھی موجود تھیں۔

 

شاہ رخ خان اور گوری خان کی بیٹی سہانا اور امیتابھ بچن وجیا بچن کے نواسے اگستیہ نندا کے درمیان کچھ عرصے سے ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کر رہی ہیں تاہم دونوں نے ڈیٹنگ کی افواہوں پر توجہ نہیں دی۔ انہیں اکثر تقریبات اور پارٹیوں میں ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔

سہانا مبینہ طور پر اپنے والد شاہ رخ خان کے ساتھ آنے والی فلم ’’کنگ‘‘ میں بڑے پردے پر قدم رکھنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اگستیہ بھی اپنے بڑے اسکرین ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔ وہ فلمساز سری رام راگھون کی فلم ’’ایکس‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ دنیش وجن کی طرف سے پروڈیوس کردہ، “ایککس” 1971 کی جنگ کے ہیرو ارون کھیترپال کی بایوپک ہے اور اس میں دھرمیندر بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

Related Posts