آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے تین لاکھ 49 ہزار 300 روپے پر برقرار ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی دو لاکھ 99 ہزار 468 روپے ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی اور یہ 3 ہزار 309 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1400 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ تین لاکھ 49 ہزار تین سو روپے ہوگیا ہے۔