تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع کی حقیقت کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اطلاعات پنجاب نے وضاحتی بیان جاری کردیا، فوٹو اوصاف

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی زاہد بخاری نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی توسیع کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹی فکیشن کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

صوبائی وزیرہ اطلاعات نے اپنے جاری بیان میں سوشل میڈیا پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی توسیع کے متعلق زیر گردش حکم نامے کو واضح طور پر جعلی قرار دے دیا۔

اپنے ایک اخباری بیان میں عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا کہ اسکولز کی چھٹیوں میں اضافے کا فی الحال فیصلہ نہیں ہوا، چھٹیوں میں اضافے کا زیر گردش نوٹی فکیشن جعلی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پنجاب میں اسکولز کی چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ آنے والے دنوں میں صورتحال کے مطابق کیا جائے گا۔

Related Posts