‘ہیومین اے آئی پن’ نامی ڈیوائس کیا ہے اور یہ موبائل فون کی موجودہ شکل کا کیسے خاتمہ کرے گا؟

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سے تعلق رکھنے والے برٹش امریکن آئی ٹی ایکسپرٹ عمران چودھری اور ان کی امریکن آئی ٹی ایکسپرٹ بیوی بیتھنی کی طرف سے عنقریب باضابطہ لانچ کیا جانے والا ‘ہیومین اے آئی پن’ نامی ڈیوائس بہت جلد موبائل فونز کی جگہ لینے والا ہے۔

ہیومین کمپنی کے اس ڈیوائس کو موبائل فون کی دنیا میں آئی ٹی کا گیم چینجر انقلاب بتایا جا رہا ہے اور اس کی کامیابی کے بعد بتایا جاتا ہے کہ موبائل فون کی موجودہ شکل ماضی کا قصہ بن جائے گی۔

  آئیے جانتے ہیں ہیومین اے آئی پن (humane ai pin) کیا ہے اور اسے ڈیزائن، تخلیق اور لانچ کرنے والے میاں بیوی کون ہیں۔ سب سے پہلے ہم اس جوڑے کے متعلق جانتے ہیں۔

عمران چودھری اور بیتھنی کون ہیں؟

یہ دونوں میاں بیوی معروف امریکن ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے سابق ملازم ہیں۔ عمران چودھری ایپل میں ڈیزائنر تھے، انہوں نے 20 سال ایپل میں کام کیا اور بہت سے آئی پیڈ، آئی فونز اور اسیسریز کو ڈیزائن کیا۔

اصلی اور نقلی آئی فون کو کیسے پہچانیں؟

بتایا جاتا ہے کہ آئی فون کا انٹرفیس بھی عمران چودھری کا ہی ڈیزائن کردہ ہے، جبکہ بیتھنی ایپل ہی میں سافٹ وئیر ڈائریکٹر تھیں، آئی او ایس کے تمام پراجیکٹس کی ذمہ داری بیتھنی کے پاس تھی۔

ہیومین اے آئی پن کیا ہے؟

دونوں میاں بیوی نے پانچ سال پہلے ایپل کی ملازمت سے سبکدوشی اختیار کی اور ‘ہیومین’ کے نام سے اپنی کمپنی بنائی۔

ہیومین نے حال ہی میں اپنی پہلی پراڈکٹ وربلی لانچ کی ہے، تاہم باضابطہ لانچ سے پہلے ہی اس وربلی لانچ نے ہی ٹیکنالوجی کی دنیا میں دھماکا کر دیا ہے۔

موبائل فون کا متبادل

ہیومین کمپنی کی اس پراڈکٹ اور ڈیوائس کو موبائل فون کی موجودہ تمام شکلوں کا متبادل بتایا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس ڈیوائس کے عام ہوتے ہی دنیا میں موبائل فون کے اب تک کے تمام تصورات ماضی کا قصہ بن جائیں گے اور دنیا موبائل کے بالکل ہی مختلف شکل اور تصور کا تجربہ کرے گی۔
ہیومین کا اے آئی اسسٹنٹ

ہیومین نے ایک وئیرایبل اے آئی اسسٹنٹ بنایا ہے، یہ اسمارٹ فونز والے سارے کام کرتا ہے، اس کا نام “ہیومین اے آئی پن” ہے، اس میں کیمرا، مائیک اور پروجیکٹر نصب ہوتا ہے۔

یہ ڈیوائس کیسے کام کرتا ہے؟
اس ڈیوائس کو بول کر کمانڈ دیا جاتا ہے، اس سے کال کی جا سکتی ہے، میسیج کیے جا سکتے ہیں، یہ کال کو لائیو ٹرانسلیٹ بھی کر سکتا ہے، تاہم موبائل کی طرح اسے ہاتھ میں لیکر گھومنے کی ضرورت نہیں، بلکہ اس کی جگہ ڈیوائس کا لیزر پروجیکٹر ہاتھ پہ ہی ڈسپلے دیتا ہے۔
 گھڑی کی طرح اس سے ٹائم بھی دیکھا جا سکتا ہے، اگر آپ مصروف ہوں تو یہ آپ کی کالز اور میلز کا ریپلائی بھی خود دینے کی صلاحیت سے مالامال ہے۔

ہیومین اے آئی پن کی خصوصیات

یہ صحت اور کھانے پینے کے متعلق بھی مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے، صارف کو جو بھی چیز کھانی ہو، اسے ڈیوائس کے سامنے کردیا جائے تو یہ فورا بتا دیتا ہے کہ یہ چیز آپ کی صحت کے لیے ٹھیک ہے یا نہیں۔

ہیومین اے آئی پن کا مستقبل

بتایا جاتا ہے کہ عمران چودھری کی کمپنی ہیومین میں چند ملٹی نیشنل کمپنیز نے 200 ملین ڈالرز تک کی انویسمنٹ کی ہوئی ہے، جن میں مائیکرو سافٹ اور ایل جی موبائلز جیسے بین الاقوامی آئی ٹی ادارے بھی شامل ہیں۔
ہیومین کی اس ڈیوائس میں کوالکم کی چپ لگی ہوئی ہے اور ہیومین کے انویسٹرز میں کوالکم بھی شامل ہے۔ اس ڈیوائس کو لانچ کرنے کے بعد ہیومین کو ایپل اور آئی فون کا قاتل کہا جا رہا ہے۔

ہیومین نے ابتدائی طور پر اپنے اس عجوبہ ڈیوائس کی قیمت 700 ڈالر رکھی ہے، رپورٹ کے مطابق کمپنی 16 نومبر سے آرڈر لینا شروع کر دے گی۔

Related Posts