سوہانا خان اور امیتابھ کے نواسے کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی ادا کارہ سوہانا خان کے لیجنڈری امیباتھ بچن کے نواسے آگستیا نندا کے ساتھ ’ڈیٹنگ‘ کی چہ می گوئیاں جاری ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوہانا خان لندن میں چھٹیاں گزارنے کیلئے موجود ہیں، جہاں انہیں متعدد پارٹیوں میں آگستیا کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔

آگستیا نندا اور سوہانا خان نے بالی وڈ فلم ’آرچیز‘ سے اپنا اپنا اداکاری ڈیبیو کیا تھا، بتایا جاتا ہے کہ اس فلم کے سیٹ سے دونوں کے درمیان قربتیں بڑھ گئی ہیں۔

لندن میں ایک نائٹ کلب پارٹی سے دونوں کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ سوہانا خان اپنی نئی فلم میں والد کنگ خان کے ساتھ نظر آئیں گی جس کے کیلئے اربوں روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اور یہ ایک عالمی معیار کی ایکشن فلم ہوگی۔

فلم ’کنگ‘ کو انٹرنیشنل معیار کی بنانے کیلئے سدھارتھ آنند ہالی ووڈ سے متعدد اسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ٹیم میں لانے کیلئے کوشاں ہیں۔

’کنگ‘ کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس ہوگا اور اسے 2025 کے دوسرے ہاف میں ریلیز کیا جائے گا۔

Related Posts