مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی سابقہ اہلیہ عائشہ خان کا طلاق کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔
عائشہ خان نے سوشل میڈیا پر طلاق کے بعد اپنے پہلے بیان میں مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پرائیوسی بنیادی انسانی حق ہے لیکن شاید میری سابقہ ساس کو اس کا علم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں موجودہ صورتحال میں کچھ باتیں واضح کرنا چاہتی ہوں۔ یہ درست ہے کہ زندگی میں دولت اور آسائشیں اہم کردار ادا کرتی ہیں، تاہم ’سکون‘ سب سے اہم ہوتا ہے۔
عائشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے شوہر کی جانب سے مجھے کبھی بھی وہ سکون اور محبت نہیں ملی جس کی ایک بیوی اپنے شوہر سے توقع کرتی ہے۔ میں اپنی طلاق سے خوش ہوں اور براہ مہربانی مجھے اس سلسلے میں جاری بحث سے دور رکھیں کیونکہ میرے لیے میری پرائیوسی بہت اہمیت رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ جنید صفدر اورعائشہ سیف 2021 میں لندن کے لینزبرا ہوٹل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ بعد ازاں اس شادی کی شاہانہ تقریبات کا دسمبر میں پاکستان میں بھی انعقاد کیا گیا تھا۔