بھارت کیخلاف شکست کے بعد سارو گنگولی نے پاکستانی ٹیم کے بارے میں کیا کہا؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے آغاز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی نے قومی ٹیم سے متعلق ایک اور پیشگوئی کی ہے۔

پاکستان اس وقت میگا ایونٹ میں تین میچز کھیل چکا ہے جس میں ٹیم کو نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف کامیابی جبکہ بھارت کے خلاف بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اب قومی ٹیم جمعہ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی، بھارت سے شکست کے بعد سارو گنگولی نے بھارتی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ورلڈکپ میں مزید آگے جانے کو مشکل قرار دیا ہے۔

گنگولی نے اپنے وقت میں ماضی کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو زیادہ بہتر قرار دیا۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں پاکستان ایک مختلف ٹیم تھی، یہ پاکستان ٹیم اُس ٹیم جیسی نہیں ہے جس سے ہم کھیلا کرتے تھے۔

پاکستان پہلی بار فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گیا

سارو گنگولی نے کہا کہ یہ ٹیم بیٹنگ کے دوران دباؤ کو نہیں ہینڈل کرسکتی، اس بیٹنگ لائن کے ساتھ پاکستان کا اس ورلڈکپ میں کم بیک کرنا مشکل ہوگا۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کے آغاز سے قبل گنگولی نے پیشگوئی کی تھی کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جاسکتی ہیں لیکن آپ اس ایونٹ میں نیوزی لینڈ کو نظر انداز نہیں کرسکتے لہٰذا وہ بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔

گنگولی نے چار ٹیموں کا نام لینے کے بعد کہا تھا کہ میں سیمی فائنل کے لیے پانچ ٹیموں کا انتخاب کروں گا اور اس فہرست میں پاکستان کو بھی شامل کروں گا۔

سارو گنگولی نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے تاکہ ایڈن گارڈنز میں بھارت اور پاکستان کا مقابلہ ہو۔

Related Posts