شاہ رخ خان نے ساحر لودھی سے پہلی ملاقات میں کیا کہا تھا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ رخ خان نے ساحر لودھی سے پہلی ملاقات میں کیا کہا تھا؟
شاہ رخ خان نے ساحر لودھی سے پہلی ملاقات میں کیا کہا تھا؟

پاکستانی اداکار ساحر لودھی نے بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کا احوال بتایا ہے۔

حال ہی میں ساحر لودھی نے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کا احوال بتایا، ساحر لودھی نے کہا کہ انہوں نے ایک مرتبہ شاہ رخ خان کا انٹرویو کیا تھا۔

اداکار نے انٹرویو کا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب وہ انٹرویو کرنے کیلئے گئے تو وہاں پر موجود شاہ رخ خان کی ٹیم نے اُن سے کہا کہ آپ تو بالکل شاہ رخ خان کے جیسے لگتے ہیں، جس کو سن کر میں بہت زیادہ حیران ہوا اور اُن سے سوال کیا کہ کیا واقعی؟

ساحر لودھی نے کہا کہ پھر میری کاجول سے ملاقات ہوئی جنہوں نے میری بہت زیادہ تعریف کی، اُس کے بعد شاہ رخ خان آئے جو کہ مجھ سے بہت اچھے سے ملے اور مسکراتے ہوئے کہنے لگے کہ آپ بہت زیادہ ہینڈسم ہیں۔

شاہ رخ خان کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے ساحر لودھی کا کہنا تھا کہ وہ بہت اچھے انسان ہیں، جن کے ساتھ میری پہلی ملاقات کا تجربہ بہت اچھا رہا تھا۔

Related Posts