کورنگی روڈ پر رات سے احتجاج، پولیس اور وکلاء برادری کا مؤقف سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وکلاء برادری
(فوٹو: آن لائن)

کراچی میں کورنگی روڈ پر رات سے احتجاج پر پولیس اور وکلاء برادری کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔ اس دوران کورنگی روڈ ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند جبکہ کورنگی روڈ آنے اور جانیوالی ٹریفک بھی معطل رہی۔

قیوم آباد فلائی اوور پر بھی ہیوی ٹریفک کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا رہا۔ ایڈووکیٹ عبدالقادر کا سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ رات کو ہمارے وکیل کی گاڑی کو ایف ڈبلیو او کی گاڑی نے تکر ماری۔

ایڈووکیٹ عبدالقادر نے کہا کہ ہمارے وکیل نے 15 پر کال کی تو پولیس دونوں گاڑیوں کو تھانے لے گئی۔ کچھ دیر میں 50 سے زائد لوگ سادہ کپڑوں میں ڈنڈوں کے ساتھ تھانے آئے۔ سادہ لباس اہلکاروں نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سادہ لباس اہلکار تھانے والوں کو حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے اور ہمارے وکلاء کو بھی اغواء کرلیا۔ وکیلوں کو تشدد کے بعد مختلف مقامات پر پھینک دیا گیا۔ واقعے کے خلاف عدالتیں بند کردیں گے، ایف آئی آر درج کرنے تک کورنگی روڈ نہیں کھولیں گے۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا کہ رات گئے وکلاء اورسرکاری ادارے کے اہلکاروں کا جھگڑا ہوا جس میں کچھ لوگ زخمی ہوگئے۔ ابھی تک کسی کی رپورٹ درج نہیں کی گئی، کسی پولیس اہلکار پر تشدد یا اسے اغواء نہیں کیا گیا۔

 

Related Posts