ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھانے والی 6 چیزیں کونسی ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ اے) کے مطابق دنیا بھر میں دل کے امراض اموات کی بڑی وجہ ہیں، اس لئے آپ کو اپنے دل کی صحت کا بہت خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

ہارٹ اٹیک کے خطرے سے بچنے کیلئے صحت مند خوراک اور وزن کا کم ہونا بہت ضروری ہے اور اگر یہ دونوں چیزیں نہ ہوں تو ایسے میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

لونیٹ باترانامی سائنسی جریدے نے ان چھ چیزوں کی نشاندہی کی ہے جن کی وجہ سے ہارٹ اٹیک ہوسکتا ہے۔

سگریٹ نوشی

سگریٹ نوشی نہ چھوٹے تو کیا کریں؟ - ایکسپریس اردو

ہم سب جانتے ہیں کہ سگریٹ نوشی دل کی صحت کے لیے مفید نہیں ہے۔ سگریٹ میں موجود کیمیکل خون کو گاڑھا کر کے شریانوں میں جما دیتا ہے۔ ماہرینِ صحت کے مطابق اس وجہ سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے اور فوری طور پر موت واقع ہوسکتی ہے۔

ہائی بلڈ پریشر

ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار 'ٹوٹکے' - Dawn News

بلڈ پریشر کی سطح کو متوازن رکھنے سے دل کی صحت بہتر رہتی ہے۔ ہائی بلڈ پریشر شریانوں کی لچک کو متاثر کرتا ہے اور انہیں نقصان پہنچاتا ہے۔ اس وجہ سے دل کی جانب خون کی روانی اور آکسیجن کم ہو جاتی ہے اور دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔

ہائی کولیسٹرول

ہائی کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے والی غذائیں – SUNO NEWS HD

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہائی کولیسٹرول سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟ یہ اس لیے ہوتا ہے کیونکہ اضافی کولیسٹرول شریانوں میں جم جاتا ہے اور دل اور دیگر اعضا کی طرف خون کی روانی متاثر ہوتی ہے۔

شوگر

شوگر کی علامات اور علاج

ہائی بلڈ شوگر خون کی نالیوں اور اعصاب کو نقصان پہنچاتی ہے اور یہ دل کو خون اور غذائی اجزا کی سپلائی کو کم کر دیتی ہے یا روک دیتی ہے۔

موٹاپا

بڑھتی عمر کے ساتھ وزن گھٹانا مشکل کیوں ہو جاتا ہے؟ - BBC News اردو

موٹاپے سے خون کی نالیوں میں چربی پیدا ہوتی ہے اور دل کی جانب خون لے جانے والی شریانیں بند ہوجائیں تو اس سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔

ورزش

ورزش کے 10 حیران کن فائدے - Health & Wellness Blog | Healthwire

دل کی صحت کے لیے ورزش بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق دل کی 35 فیصد امراض ورزش نہ کرنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔

Related Posts