اسکاٹ لینڈ کی فتح، کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہرارے: اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کوالیفائر سپر 6 میں ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد  ویسٹ انڈیز ٹیم ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائرز کے گروپ میچز میں زمبابوے اور نیدرلینڈز سے ہارنے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم آج سپر 6 مرحلے کے میچ میں اسکاٹ لینڈ سے بھی شکست کھا گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی وفد میچز کے وینیوز کا جائزہ لینے کیلئے بھارت جائیگا

ہرارے میں ورلڈ کپ کوالیفائر سپر سکس میچ میں فاتح ٹیم اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم ویسٹ انڈیز کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ ٹیم کا مجموعی اسکور 181سے آگے نہ بڑھ سکا۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کے اہم بیٹسمین جیسن ہولڈر 45 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ روماریو شیفرڈ نے 36 رنز بنائے۔ اسکاٹ لینڈ کے برینڈون مک مولن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا اور اسکاٹش ٹیم نے ہدف بھی کم اوورز میں پورا کر لیا۔

اسکاٹ لینڈ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے بنائے گئے 182 رنزکے ہدف کو  44 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور یوں ویسٹ انڈیز ٹیم نے 7وکٹس سے شکست کھائی۔اسکاٹ لینڈ کے میتھیو کراس 74رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 میتھیو کراس نے 74 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی جب کہ برینڈن میک کلم نے 69 رنز بنا کر اسکاٹ لینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔دو بار کی عالمی چیمپین ٹیم ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی ہی نہیں کرسکی۔ 

Related Posts