شاباش کراچی پولیس، لاکھوں روپے لوٹنے والے ڈکیٹ چند گھنٹوں میں گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹریبیون

کراچی کے علاقے لیاقت آباد سپر مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 14 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات 24 گھنٹوں میں حل کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واردات شہری ذوالفقار علی کے گھر میں ہوئی تھی جہاں 3 ملزمان زبردستی داخل ہوئے، ملزمان 2 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے جن میں سے 2 کے پاس اسلحہ موجود تھا، انہوں نے اسلحے کے زور پر نقد رقم اور موبائل فونز لوٹے اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی گئی اور ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، گرفتار افراد کی شناخت گل شیر، عمیر اور حفیظ کے ناموں سے ہوئی۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2 موٹر سائیکلیں، 2 پستول اور لوٹی گئی رقم برآمد کرلی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts