آٹا، چینی، تیل سمیت 39 بنیادی اشیا مزید مہنگی کردی گئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آٹا، چینی، تیل سمیت 39 بنیادی اشیا مزید مہنگی کردی گئیں
آٹا، چینی، تیل سمیت 39 بنیادی اشیا مزید مہنگی کردی گئیں

اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے غریب عوام کے لئے بری خبر سامنے آگئی، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹا، چینی، تیل سمیت 39 بنیادی اشیا مزید مہنگی ہوگئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ٹماٹر، آلو، پیاز، چینی، کوکنگ آئل، آٹے اور چائے کی پتی سمیت 39 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی، چکن، انڈے، لہسن اور دال مونگ سمیت آٹھ چیزیں سستی ہوئیں جبکہ چودہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

گزشتہ سال کی نسبت ٹماٹر 42 فیصد اور سرخ مرچ 7.5 فیصد سستی ہوئی۔

مزید پڑھیں:رمضان کی آمد، غیر معیاری خشک میوؤں کی خریداری سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

ایک سال کے دوران ڈیزل کے نرخ میں 94 فیصد جب کہ پیٹرول کے نرخ میں 78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر پیاز 305 فیصد، انڈے 78 فیصد، دالیں 72فیصد تک مہنگی ہوئیں۔

Related Posts