آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کا دعوت نامہ سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت کے امیر ترین خاندان سے تعلق رکھنے والے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کا دعوت نامہ سامنے آگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے دعوت نامے کو ایک مختصر سی ویڈیو میں سمو دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رادھیکا مرچنٹ اور آننت امبانی کی شادی آئندہ ماہ 12 جولائی بھارتی شہر ممبئی کے جیوورلڈ کنونشن سینٹر میں ہوگی جس کا خوبصورت اور دیدہ زیب دعوت نامہ منظرِ عام پر آگیا۔

فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئےدعوت نامے پر مختلف قسم کی تصویریں شائع کی گئی ہیں اور مذہبی رسومات اور ہندو مت کے پیروکاروں کا کلچر نمایاں کیا گیا ہے۔ دعوت نامے کو ایک کتاب کی طرح ورق در ورق کھولا جاسکتا ہے۔

ایک صفحے پر دولہا اور دلہن کی نمائندہ تصویر خاکوں کی صورت میں موجود ہے تو دوسری جانب مہمانوں کے نام دعوت نامے میں بتایا گیا ہے کہ شادی کب اور کس جگہ ہوگی جہاں بالی ووڈ اداکاروں سمیت تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

شادی کا دعوت نامہ سامنے آنے کے بعد بالی ووڈ کے مداحوں اور آننت امبانی کی شادی کے منتظر بھارتی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ توقع کی جارہی ہے کہ رادھیکا مرچنٹ اور آننت امبانی کی شادی کی تقریب پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ اخراجات ہوں گے۔

 

Related Posts