سلیم مانڈوی والا کے بے بنیاد الزامات کا مناسب وقت پر جواب دیں گے، نیب

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
سلیم مانڈوی والا کے بے بنیاد الزامات کا مناسب وقت پر جواب دیں گے، نیب
سلیم مانڈوی والا کے بے بنیاد الزامات کا مناسب وقت پر جواب دیں گے، نیب

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سلیم مانڈوی والا کے بے بنیاد الزامات کا مناسب وقت پر جواب دیں گے۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب معزز پارلیمنٹ اور تمام معزز پارلیمنٹرین کا بے حد احترام کرتا ہے۔ قومی ادارے کی نظر میں تمام اراکین کی انتہائی عزت ہے۔ یہی نہیں بلکہ نیب سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا بھی انتہائی احترام کرتا ہے۔

ترجمان نیب کی جانب سے جاری اعلامیے بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین نیب کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کا جواب آئین اور قانون کے تمام تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب وقت پر دیا جائے گا۔

یادرہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ میں ڈیڑھ سال سے چیئرمین سینیٹ کو لکھ رہا ہوں، وہ خود ہی کمیٹی میں آئیں گے۔ یہ گرفتاری کی افواہ میڈیا نے اڑائی ہے۔ جانتا ہوں کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سینیٹ کمیٹی میں پیش ہونگے۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کیسے کہہ سکتے ہیں کہ میں سینیٹ کے فورم کو استعمال نہ کروں، کیا سڑکوں پر جا کر اظہار کروں۔ وہ ہوتے کون ہیں جو کہیں سینیٹ کا فورم استعمال نہ کروں۔ چیئرمین سینیٹ کو دوبارہ لیٹر لکھوں گا۔ سینیٹ اجلاس کی دوبارہ ریکوزیشن کروں گا، ابھی معاملہ ختم نہیں ہوا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پارلیمٹ کے کام میں مداخلت نہ کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ مسئلہ سیاسی حکومت کا نہیں بلکہ اداروں کے کام کرنے کا ہے۔ کوئی دن ایسا نہیں جب نیب کے حوالے سے کال موصول نہ ہوئی ہو۔

Related Posts