کشمیریوں کو انصاف کی فراہمی تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے، ڈاکٹر معید یوسف

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
افغان حکومت بے گھر افغانیوں کو اپنے ملک میں رکنے کے انتظامات کرے، معید یوسف
افغان حکومت بے گھر افغانیوں کو اپنے ملک میں رکنے کے انتظامات کرے، معید یوسف

اسلام آبا د: مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت اپنی تباہی کے راستے پر گامزن ہے، ہم کشمیر پر اپنا دباؤ جاری رکھیں گے،جب تک کشمیریوں کو انصاف اور آزادی حاصل نہیں ہوتی ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

کشمیر پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت اپنی تباہی کے راستے پر گامزن ہے،ہم کشمیر پر اپنا دباؤ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کشمیر پر اپروچ غیر معزرت خواہانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کشمیر پر مزید پرو ایکٹو ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم دشمن کے ہتھکنڈوں کو سمجھ چکے ہیں،دشمن کے ہتھ کنڈے ای یو ڈس انفو لیب جیسے اداروں کی رپورٹس میں بے نقاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہے کہ دنیا کشمیر پر کچھ نہیں دیکھ سکتی،چیزیں تبدیل ہو رہی ہیں مگر رفتار تھوڑا کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا ویژن امن کا ہے،مگر امن کی ترجیح کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

ہم ابھی بھی امن پر یقین رکھتے ہیں،ہم دنیا کو آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داریاں نبھانے کا مطالبہ کرتے ہیں،جب تک کشمیریوں کو انصاف اور آزادی حاصل نہیں ہوتی ہمیں آرام سے نہیں بیٹھنا ہے

مزید پڑھیں: پاکستان کی 10 کروڑ آبادی کورونا ویکسین لگوانے کی اہل ہے، ڈاکٹر فیصل

Related Posts