کراچی کے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے،آفتاب صدیقی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے‘آفتاب صدیقی
کراچی کے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے‘آفتاب صدیقی

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پوری محنت سے کراچی کو موہنجو داڑو بنایا ہے، آج بھی کام کرنے والوں کی راہ میں روڑے اٹکائے جاتے ہیں۔

میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے آفتاب حسین صدیقی نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی میں شمولیت سے پہلے بھی اور ابھی بھی ہمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور سیاست سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی فلاحی سرگرمیوں کا ارادہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنا آسان نہیں ہے۔ہمیں بھی بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم نے بہت منظم طریقے سے کام کیا اور اس میں کئی مسائل درپیش رہے اللہ تعالیٰ پر ایمان اور بھروسے نے مجھے آگے بڑھنے میں بہت مدد کی۔

آفتاب صدیقی نے کہا کہ ریاست مدینہ کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے تصور سے بالکل متفق ہوں، اس ملک نے ہمیں  بہت کچھ دیا اور ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ وطن عزیز کا قرض کیسے چکا سکتے ہیں۔

ہمیں اپنے ملک کی عزت کرنی چاہیے اوروزیراعظم کے ریاست مدینہ کے تصور کا مقصد انصاف، انسانیت اور خود داری ہے۔اس فلسفے کو اگر ہم سمجھ لیں تو ہماری زندگی بہت آسان ہوجائیگی اورانسان کو قناعت کرنا بھی سیکھنا چاہیے اور اللہ تعالیٰ جب آپ کی ایمانداری اور وفاداری کو دیکھتا ہے تو آپ کو اس کا صلہ ضرور ملتا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی پر بھروسہ کیا، عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کراچی کی حالت بہتر بنانے کی پوری کوشش کررہی ہے اور ہم نے وزیراعظم کے فنڈز سے شہر بھر میں ترقیاتی کام کروائے ہیں جو ابھی بھی جاری ہیں۔

اس کے برعکس پیپلزپارٹی نے پوری ایمانداری اور محنت سے روشنیوں کے شہر کراچی کو موہنجو داڑو بنایا ہے اور آج بھی جو کراچی کی بہتر کیلئے کام کرنے کی کوشش کرتا ہے اس کے راستے میں روڑے اٹکائے جاتے ہیں۔

آفتاب حسین صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں سیاست کو مفادات کا کھیل بنادیا گیا تھا، یہاں ترقیاتی منصوبے بھی الیکشن کو مد نظر رکھ کربنائے جاتے تھے یہی وجہ ہے کہ آج بھی لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف حقیقی تبدیلی کیلئے ایسی پالیسیوں  پر کام کررہی ہے جن کے دور رس نتائج سامنے آئینگے۔

وزیراعظم عمران خان الگے الیکشن نہیں بلکہ نسلوں کا سوچ کر کام کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ مخالفین سے ہماری کامیابیاں ہضم نہیں ہورہیں لیکن اللہ نے چاہا تو ہمارے اقدامات کے نتائج کو لوگوں  ہمیشہ یاد رکھیں  گے۔

مزید پڑھیں: جان بوجھ کر سندھ میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے،حلیم عادل شیخ

ان کا کہنا ہے کہ ووٹرز، سپورٹرز اورعوام کو یہ کہنا چاہوں  گا کہ آپ ایک بات ذہن نشین کرلیں کہ جو اللہ تعالیٰ کی مرضی ہوگی وہی ہوگا اور نے کبھی گھبرانا نہیں ہے۔میں  نے کئی مشکلات کا سامنا کیا،ابھی حال ہی میں ایک خطرناک طبی آپریشن سے گزرا لیکن ایک لمحہ کیلئے میرے ماتھے پر شکن نہیں آئی کیونکہ مجھے اللہ پر یقین ہے اور آپ بھی اللہ پر بھروسہ رکھیں اور کبھی گھبرائیں نہ بلکہ حق اور انصاف کی بات کریں۔

Related Posts