دانیہ شاہ نے طوبیٰ کو گھر واپس آنے کی پیشکش کردی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
طوبیٰ گھر آجائیں، بہنیں بن کر ساتھ رہیں گے۔ دانیہ شاہ
طوبیٰ گھر آجائیں، بہنیں بن کر ساتھ رہیں گے۔ دانیہ شاہ

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ طوبیٰ انور ان کے پاس آجائیں تو بھی انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا، ان کے ساتھ خوشی سے زندگی گزاریں گی اور بڑی بہن سمجھ کر اپنے ساتھ رکھیں گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی، اسکالر اور ٹی وی میزبان عامرلیاقت نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے ہمراہ ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کوشرعی طور پر طلاق نہیں دی، اس لئے وہ دوسری کسی طرح سے نہیں کرسکتیں۔

عامر لیاقت نے ’ایف ایچ ایم میگزین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے نہ تو طوبیٰ انور کو طلاق دی، نہ تو وہ خلع پر دستخط کرنےعدالت گئے۔

عامر لیاقت کے مطابق اُن کی سابقہ اہلیہ نے آئین کے مطابق خلع لی مگر وہ شرعی خلع نہیں۔عامر لیاقت نے کہا کہ مذہب اسلام کے مطابق خلع کے لیے بھی شوہر کا رضامند ہونا لازمی ہوتا ہے، اس لیے طوبیٰ انور کی شرعی خلع نہیں ہوئی۔

پروگرام کے دوران ایک سوال پر وضاحت کی کہ اگر طوبیٰ انور نے دوسری شادی کی تو وہ ’ناجائز‘ تصور ہوگی، وہ ’گناہ اور زنا‘ ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ پروگرام کے دوران ان کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے کہا کہ اگر اب بھی عامر لیاقت کی سابق اہلیہ طوبیٰ انور ان کے پاس آجائیں تو بھی انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا اور ان کے ساتھ خوشی سے زندگی گزاریں گی۔ سیدہ دانیہ شاہ کے مطابق وہ طوبیٰ انور کو اپنی بڑی بہن سمجھ کر اپنے ساتھ رکھیں گی۔

دانیہ شاہ کی بات سن کر عامر لیاقت نے کہا کہ اگر طوبیٰ انور اُن کے پاس آنا چاہتی ہیں تو آجائیں مگر دانیہ شاہ اب اُن کے ساتھ رہیں گی، وہ کہیں نہیں جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

صنم سعید کی فلم ‘عشرت میڈ ان چائنا’ کے گانے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

خیال رہے کہ طوبیٰ انور نے 9 فروری کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے عامر لیاقت سے خلع لے لی، انہوں نے اسکالر کے ساتھ جولائی 2018 میں خفیہ طور پر شادی کی تھی۔

اس سے قبل عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 میں تصدیق کی تھی کہ ان کی شوہر سے طلاق ہوگئی۔

Related Posts