اسرائیل کیخلاف ہم کچھ نہیں کرسکتے، ایرانی کمانڈر نے ہاتھ کھڑے کردیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عالمی میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ حالات اسرائیل کے خلاف براہ راست کارروائی کرنے کے لیے مناسب نہیں ہیں۔ کمانڈر کا واضح کہنا تھا کہ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔

پاسداران انقلاب کے سیٹلائٹ چینل کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے ایران آنے والے غزہ کے متاثرین کے متعدد خاندانوں کی موجودگی میں کہا کہ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور ہم اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تقریباً نو ماہ ہو گئے ہیں کہ ہم فلسطین میں اسرائیلی فوج کی طرف سے امریکی اور یورپی حمایت سے کیے جانے والے جرائم کو دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہمارے تمام لوگوں اور ہمارے حکام کے لیے یہ مناظر بہت تلخ ہیں۔ ہمارے لیے ان مناظر کی تلخی اس وقت دو گنا ہوجاتی ہے جب ہمارے پاس طاقت ہے لیکن ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔

Related Posts